مقبول خبریں
کلفٹن، آگ لگنے سے 30 سے زائد گاڑیاں جل کر مکمل طور پر تباہ
کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیر کی الصبح آگ لگنے سے 30 سے زائد گاڑیاں جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کلفٹن بلاک 1 شیریں جناح کالونی میں قرطبہ مسجد کے قریب ایک پلاٹ میں پیش آیا، جہاں لاوارث گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 سے مدد کی درخواست کی، بعدازاں فائر بریگیڈ حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کی۔
مزید پڑھیں: ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کا جی ٹی وی کے ہیڈآفس کا دورہ
تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
بڑے پیمانے پر گاڑیوں میں آگ لگنے کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہیں۔