ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

فلسطینی مزاحمت کار نے 3 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

01 ستمبر, 2024 18:03

غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینی مزاحمت کار نے 3 صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینی جوان نے فائرنگ گاڑی سے اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہد نے الخلیل میں اسرائیلی فوج کے چیک پوسٹ کے نزدیک حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوجی ہلاک ہوئے۔

فلسطینی جوان نے سڑک کے کنارے کھڑی خالی گاڑی میں چھپ کر فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں: فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کیخلاف ‘فدائی حملوں’ کیلئے تیار ہوجائیں

قبل ازیں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں موجود ہمارے لوگ فدائی حملوں (یعنی خودکش حملوں) کیلئے تیار رہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top