ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

فیفا ورلڈ کپ 2026، ارجنٹائن کو بڑا دھچکا

27 اگست, 2024 10:27

لیونل میسی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے چلی اور کولمبیا کے خلاف 2026 ورلڈ کپ کوالیفائرز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کوپا امریکہ فائنل کے بعد سے انٹر میامی کی جانب سے نہ کھیلنے والے میسی کی جگہ روما کے فارورڈ پاؤلو دیبالا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مارچ 2023 کے بعد سے ارجنٹائن کی جانب سے نہیں کھیلنے والے دیبالا بین الاقوامی سطح پر واپسی کے بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے بعد ارجنٹائن بھی اینجل ڈی ماریا کے بغیر کھیلے گا۔

موجودہ ورلڈ کپ چیمپیئن اس وقت 2026 کے ٹورنامنٹ کے لئے جنوبی امریکی کوالیفائرز کی قیادت کر رہے ہیں جس کی میزبانی امریکہ ، کینیڈا اور میکسیکو کریں گے۔

10 ممالک کی ٹیبل میں سرفہرست چھ ٹیمیں خود بخود فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

ارجنٹائن 6 ستمبر کو اپنے ملک میں چلی کا مقابلہ کرے گا اور اس کے بعد 10 ستمبر کو کولمبیا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے بارانکویلا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top