مقبول خبریں
غیر رجسٹرڈ کاروباری اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر یکم اکتوبر کے بعد کریک ڈاؤن میں بے نامی یا جعلی ناموں سے کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کرے گا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ کاروباری اداروں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی ڈیٹا جمع کرنے کے طریقوں کو استعمال کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے موجودہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں صرف 300،000 مینوفیکچررز سیلز ٹیکس کے لئے رجسٹرڈ ہیں۔
مزید پڑھیں:ایف بی آر نے ٹیکس جمع کرنے کا اچھوتا پلان تیار کر لیا
یکم اکتوبر کے بعد ایف بی آر سیلز ٹیکس کے لیے مزید 30 لاکھ دکانداروں کو رجسٹر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ بورڈ بے نامی بجلی اور گیس میٹرز کی اصل مالکان کو منتقلی کو بھی یقینی بنائے گا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور دکانوں اور کاروباری اداروں سے منسلک بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرنے کی سہولت کے لیے بائیو میٹرک نظام نافذ کرے گا۔ مزید برآں، تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے دکانوں کے لئے کرایہ اور لیز معاہدوں کی کاپیاں حاصل کی جائیں گی۔