بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

حج کیلئے ایک لاکھ روپے امداد فراہم کرنے کا فیصلہ

25 ستمبر, 2024 10:10

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نے انتخابات کے دوران حج کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کے وعدے کو پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اماموں اور موذن کو ماہانہ وظیفہ اور ہر حج پر جانے والے خواہشمند افراد کیلئے ایک لاکھ روپے کے انتخابی وعدوں پر عمل درآمد کریں۔

مزید پڑھیں:حج و عمرہ ادائیگی کی تصاویر و ویڈیوز؛ صحیفہ جبار کا اہم پیغام

امراوتی میں ریاستی سکریٹریٹ میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود پر ایک جائزہ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اماموں اور موذنوں کو بالترتیب 10،000 اور 5،000 روپے ماہانہ اعزازیہ دینے کے وعدے کو جلد از جلد نافذ کریں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حج پر جانے والوں کو انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے کے مطابق ایک ایک لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

چیف منسٹر نے عہدیداروں کو وقف بورڈ کے اراضی سروے کو ایک سال کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے اقلیتوں کے لئے تمام فلاحی اسکیموں کی تنظیم نو کا حکم دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top