بدھ، 19-مارچ،2025
بدھ 1446/09/19هـ (19-03-2025م)

مسئلہ کشمیر پر بولنے سے انکار پر مہوش حیات پر تنقید

01 اکتوبر, 2019 12:06

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کو ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ایک ویڈیو کے باعث سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ماضی میں اداکارہ ہمیشہ ہی سیاسی امور، حقوق نسواں اور مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کرتی آئی ہیں۔

البتہ انٹرنیٹ پر وائرل ان کی ویڈیو میں وہ ایک ایونٹ کے دوران مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کرتی نظر آئیں۔

اس ویڈیو میں مہوش حیات ایک ایونٹ میں موجود ہیں جبکہ ایک رپورٹر ان سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سوال کیا کہ جیسے انہوں نے یتیموں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا ہے، کیا وہ کشمیر کے بچوں کی کفالت کا بھی ذمہ اٹھائیں گی؟ اس پر مہوش حیات نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شادی فہد مصطفیٰ سے کرنا چاہوں گی : مہوش حیات

مہوش حیات اس موقع پر پینی اپیل نامی تنظیم کی ایک فلاحی تقریب میں موجود تھیں، وہ اس تنظیم کی سفیر بھی ہیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مہوش حیات پر تنقید کے بعد اب اداکارہ نے اس حوالے سے اپنا وضاحتی بیان بھی جاری کردیا۔

ٹوئٹر پر اداکارہ نے لکھا کہ ‘یہ ویڈیو سیاق و سباق سے ہٹ کر لی جارہی ہے، میں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کرتی آرہی ہوں اور کرتی رہوں گی، میرے آگے کے بہت بڑے منصوبے بھی ہیں’۔

مہوش نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ‘یہ ایک فلاحی تقریب تھی اور مجھ سے درخواست کی گئی تھی کہ میں سیاسی گفتگو سے پرہیز کروں، تاکہ ان یتیم بچوں سے توجہ نہ ہٹے جن کی مدد کرنے میں اس ایونٹ میں پہنچی تھی’۔


اس سے قبل ماہرہ خان پر بھی الزام لگایا گیا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات نہیں کرتی۔ جس کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کرنے کے ثبوت پیش کیے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے رواں سال 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد دنیا بھر سے بھارتی اقدام کی مذمت کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر جہاں پاکستانی حکومت و سیاستدان نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کشمیری عوام کا ساتھ دیا وہیں شوبز شخصیات نے بھی کشمیری عوام کی خود مختاری اور انہیں آزادی دینے کی بات کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top