اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

اٹلی کی مشہور مزاحیہ فلم کی کراچی کے سینیما میں نمائش

01 اکتوبر, 2019 14:18

کراچی : نیوپلیکس سینیما میں اٹلی کے مشہور ڈائریکٹر ڈینوری سی کی مزاحیہ فلم ال وی ڈیوو انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کی گئی، فلم کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔

کراچی کے مشہور نیوپلیکس سینیما ڈیفنس میں اٹلی کی مشہور مزاحیہ فلم ال وی ڈیوو انگریزی سب ٹاٹلز کے ساتھ پیش کی گئی۔

مزاحیہ فلم پہلی مرتبہ انیس سو انسٹھ میں اٹلی میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی، جس نے مشہور مزاحیہ فلموں میں اپنا نام اب تک برقرار رکھا ہوا ہے۔

فلم کی نمائش کا انعقاد اٹلی کے قونصل خانے، اٹالین سینیما سینی سیٹا اور نیوپلیکس سینیما کے تحت کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مسئلہ کشمیر پر بولنے سے انکار پر مہوش حیات پر تنقید

کراچی میں اٹلی کی قونصلر انگروفینا کا کہنا تھا کہ اٹلی پاکستان میں مزید فلموں کی نمائش کا ارادہ رکھتا ہے۔

فلم کو دیکھنے کے لیے اٹالین فلموں کی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فلم بینوں کا کہنا تھا کہ فلم دیکھ کر ایسا لگا کہ دنیا بھر میں مزاح کے تاثرات ایک جیسے ہیں، یہ ایک اچھی کاوش تھی جسے آگے بڑھنا چاہیے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ مزید اس قسم کی فلمیں دونوں ملکوں کی ثقافت کو قریب لانے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top