مقبول خبریں
ایلون مسک کو کملا ہیرس کی پیروڈی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کو نائب امریکی صدر کملا ہیرس کی پیروڈی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔
ایلون مسک نے ایکس پر کملا ہیرس کی پیروڈی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پلیٹ فارم کے قواعد کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسک نے اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو کو دوبارہ پوسٹ کیا جو اصل میں ایک صارف نے پیروڈی لیبل کے ساتھ شیئر کی تھی۔
اس ویڈیو میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو صارتی انتخابات میں دستبراردی پر مضحکہ خیز انداز میں جو بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
This is amazing 😂
pic.twitter.com/KpnBKGUUwn— Elon Musk (@elonmusk) July 26, 2024
ناقدین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی پوسٹ میں ضروری ڈسکلیمر کا فقدان تھا، ایک صارف کی واضح لیبلنگ کے باوجود مسک نے ڈسکرپشن میں ہنسنے والے ایموجی کے ساتھ ویڈیو کو”حیرت انگیز” بھی قرار دیا تھا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور مصنف ایلکس ہاورڈ نے اس مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا ایکس انتخابی سال کے دوران اس طرح کے مواد کی اجازت دینے کے لئے اپنی پالیسیوں میں ترمیم کرے گا۔
اپریل 2023 میں ایکس نے گمراہ کن مواد سے نمٹنے کے لئے اپنی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ پلیٹ فارم کو جعلی مواد کو حذف کیا جانا چاہئے۔