مقبول خبریں
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا بیٹے کے ہمراہ جلد پاکستان آنے کا اعلان
معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے بیٹے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘فیس بک’ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فارق نائیک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:یوٹیوبر نادر علی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو مہمان بنالیا، تصاویر وائرل
ایکس پوسٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی بتایا گیا جس کے مطابق وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5-6 اکتوبر کو کراچی، 12-13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔