بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

29 ستمبر, 2024 12:09

واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے وسکونسن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابی عمل کو گہرائی سے دیکھ رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد فراڈ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران خطاب میں کملا ہیرس اور بائیڈن کو ذہنی معذور قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مجھے سیکیورٹی دینے کی بجائے ایرانی صدر کی حفاظت کررہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top