مقبول خبریں
روایتی دہشتگردی کے مقابلے ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ روایتی دہشت گردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی پیچیدہ اور زیادہ خطرناک ہے۔
یوم دفاع پر خصوصی پیغام میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھ ستمبر ہماری قومی و عسکری تاریخ میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہماری مسلح، بحری اور فضائی افواج نے قوم کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیے تھے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک افواج قومی اتحاد و یکجہتی کے اسی جذبے سے سرشار ہو کر سرحدوں کی نگہبانی کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو بہادری اور جواں مردی سے افواج نے قابو کیا، فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے آج پاکستان محفوظ ہے۔
جنرل عاصم نے مزید کہا کہ ہمارے شہداء ہمارے لئے مقدم ہیں اور ہم اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کی حرمت و حفاظت کی ذمہ داری بطریق احسن انجام دینا جانتے ہیں اور دیتے رہیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور غیر ملکی اداروں کے اشتراک نے ڈیجیٹل دہشت گردی کو پیچیدہ اور خطرناک بنا دیا ہے، ملی یکجہتی کے ساتھ پرعزم رہتے ہوئے ہم ڈیجیٹل دہشت گردی کے خطرے کا بھی بخوبی مقابلہ کر رہے ہیں۔