مقبول خبریں
ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کا جی ٹی وی کے ہیڈآفس کا دورہ
ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے جی ٹی وی کے ہیڈآفس کا دورہ کیا اور کارکنان کے عزم کو سراہا۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے دورے کے دوران جی ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر نثار سید ملاقات کی اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ میڈیا آئی اوپنر کی حیثیت رکھتا ہے، جرائم کی نشان دہی اور کنٹرول کے حوالے سے میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اور پولیس کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
جی ٹی وی نے میرٹ کی بنیاد پر خبر نشر کرکے اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے۔