مقبول خبریں
دیپیکا پڈوکون نے شوہر کیساتھ ’پریگنینسی فوٹو شوٹ‘ شیئر کر دیا
دہلی: بالی ووڈ کی حاملہ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے حمل کے آخری مہینے میں شوہر کیساتھ پریگنینسی شوٹ شیئر کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکارہ اپنے حمل کے آخری مہینے میں ہیں اور وہ بھارت میں اپنے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق دیپکا کی مقررہ تاریخ ستمبر کے آخر میں ہے اور توقع ہے کہ وہ ممبئی میں بچے کو جنم دیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دپیکا اور رنویر اپنی زندگی کے اس نئے باب کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور اپنے بچے کیلئے جگہ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
View this post on Instagram
ذرائع کے مطابق اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوا تو اداکارہ 28 ستمبر کو جنوبی بمبئی کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیں گی۔ فی الحال جلد ہی بننے والی ماں کام سے چھٹی کے وقت سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔