مقبول خبریں
ملک بھر میں جدید بجلی میٹرز لگانے پر غور شروع
ملتان: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کیلئے پری پیڈ میٹر سسٹم نصب کرنے پر غور کر رہی ہے۔
پیر کے روز ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ پری پیڈ میٹرز موبائل فونز میں استعمال ہونے والے پری پیڈ سسٹم کی طرح ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بجلی چوری کے لعنت کی روک تھام اور بجلی صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں بجلی مہنگی؛ کرکٹر فیصل اقبال بھی بول اٹھے
وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ ہر صارفین کیلئے 45 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پری پیڈ میٹر سسٹم نافذ کیا جاتا ہے تو صارفین بجلی کی پیشگی ادائیگی کرسکیں گے جس سے چوری اور ڈیفالٹ ادائیگیوں کے امکانات کم ہوجائیں گے۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ حکومت نے چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کو اپنے اصلاحاتی منصوبے اور توانائی وژن تجویز کیا ہے۔