بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

نیند کرنے پر لاکھوں روپے کمانے کی انوکھی پیشکش

25 ستمبر, 2024 11:18

بھارتی کمپنی ویک فٹ نے نیند کرنے پر لاکھوں روپے کمانے کی انوکھی اور دلچسپ پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کمپنی ویک فٹ نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی جاب آفر کر دی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق آج کل بے روزگاری عالمی مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔

نوجوان روزگار کے متلاشی ہیں اور حصول روزگار کیلئے سخت محنت سے بھی نہیں کتراتے، لیکن ایک کمپنی ایسی بھی ہے جس کے ملازم کو کچھ نہیں کرنا صرف دن میں 8 گھنٹے تک سونا ہے اور اس کے لیے اسے ماہانہ 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:“نیند پوری کریں! رونالڈو، میسی جیسی صحت پائیں”

منفرد اور دلچسپ پیشکش دینے والی معروف بھارتی کمپنی ویک فٹ نے پروفیشنل سلیپ انٹرن پروگرام متعارف کرایا ہے۔ 2 ماہ کے اس انٹرن شپ پروگرام میں شریک افراد کو کوئی محنت نہیں کرنا ہوگی بلکہ ہر رات 8 سے 9 گھنٹے کی بھرپور نیند کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ دن میں صرف 20 منٹ تک نیند (قیلولہ) لینا ہوگا، اس انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء کو روزانہ رات کو مقررہ وقت کم از کم 8 گھنٹے کیلئے سونا ہوگا یعنی وہ گھر جیسا آرام کرتے ہوئے لاکھوں روپے کما سکیں گے۔ کمپنی نے اپنے اس پروگرام پر عملدرآمد کے لیے نیند کے ماہرین کی مدد بھی لی ہے جو ورکشاپس منعقد کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top