بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

چیف جسٹس اور الیکشن کمشنر ن لیگ کی ٹیم کا حصہ ہیں، عمران خان

20 ستمبر, 2024 15:51

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو جلسے کو احتجاج میں بدل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ڈیڑھ سال سے جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا، جمہوریت تباہ کرنے کا مطلب آزادی ختم کرنا ہوتا ہے، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے، سپریم کورٹ، جمہوریت اور آزادی کو بچانے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا اور اب بھی روکا جا رہا ہے، اسلام آباد کا جلسہ کرنے کی گارنٹی دی گئی تھی لیکن پھر اس پر ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے اگر جلسے کی اجازت نہ دی تو مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے۔

دوران گفتگو بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو اتنی بڑی طرح نقاب ہوئی ہے، جو یہ کررہے یہ جمہوریت کی تباہی نہیں تو کیا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ن لیگ کی ٹیم کا حصہ ہیں، ن لیگ کی تمام درخواستیں سنی جارہی ہیں اور ہماری مسترد ہو رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top