مقبول خبریں
چیف جسٹس کا اپنی ہزاروں مربع فٹ قیمتی زمین حکومت کو دینے کا اعلان
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور انکے خاندان نے زیارت میں اپنی ہزاروں مربع فٹ قیمتی زمین حکومت کو دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور انکے خاندان نے آزادی کے 77 مکمل ہونے کے موقع پر بلوچستان کے ضلع زیارت میں 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں چیف سیکریٹری بلوچستان کے توسط سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ ملک کی آزادی کے 77 مکمل ہونے کے موقع پر ہم زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سے ملحقہ 31 ہزار 680 مربع فٹ اپنی ملکیت میں موجود زمین عوامی فائدے کیلئے بطور انوائرمینٹل سینٹر استعمال کیلئے عطیہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست دائر کردی
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان کی جانب سے ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی آزادی کے 77 سال مکمل کرنے جا رہا ہے اور اگر حکومت رضا مندی ظاہر کرتی ہے تو ہم لوگوں کے لیے 14 اگست 2024 کے پرمسرت دن پر اس تحفے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں ہم اس کا لائسنس بلا معاوضہ حکومت بلوچستان کو دینے کی خواہش رکھتے ہیں، اس سلسلے میں ہم نے لائسنس کی شرائط و ضوابط سے متعلق دستاویزات کو منسلک کردیا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کرنے کے لیے خط ارسال کردیا گیا۔
موسمیاتی سینٹر کے لیے اراضی دینے کے لیے لکھے خط پر قاضی عظمت عیسیٰ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دستخط ہیں، جب کہ خط کی کاپیاں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔