ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد کتنی ہے؟ رپورٹ میں بڑا انکشاف

03 ستمبر, 2024 11:31

اوپن اے آئی کی ملکیت چیٹ جی پی ٹی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا چیٹ بوٹ ہے جو  نومبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

ابتدا میں اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد کم تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت اور افادیت کا احساس ہونے کے بعد آہستہ آہستہ اس کے صارفین میں اضافہ ہوتا گیا۔

اس حوالے سے اوپن اے آئی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘چیٹ جی پی ٹی’ کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی) اسٹارٹ اپ اوپن اے آئی نے کہا ہے کہ اس کے چیٹ بوٹ ‘چیٹ جی پی ٹی’ کے اب ہفتہ وار فعال صارفین کی تعداد 200 ملین سے زیادہ ہے، جو گزشتہ موسم خزاں کے مقابلے میں دوگنی ہے۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ فورچیون 500 کمپنیوں میں سے 92 فیصد کمپنیاں اس کی مصنوعات استعمال کرتی ہیں اور اس کے خودکار ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس یا "اے پی آئی” استعمال کرتی ہیں جو سافٹ ویئر پروگراموں کو ایک دوسرے سے بات کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق رواں سال اپریل میں دنیا بھر سے ایک کروڑ سے زائد افراد ہر ہفتے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے تھے۔

اوپن اے آئی کے اعلان کے بعد سے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کے لئے اب کسی اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top