مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی؛ ہربھجن کا بھارتی ٹیم کی آمد سے متعلق بڑا یوٹرن
چیمپئیز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق ہربھجن سنگھ یوٹرن لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مخالف بیانات کیلئے مشہور سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے آمد سے متعلق اچانک رائے تبدیل کرلی ہے۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے پاکستان جانے میں سیکیورٹی تحفظات رہے ہیں، اگر ہمیں سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی تو ٹیم کو وہاں نہیں بھیجنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پی سی بی کا تاریخیں ری شیڈول کی خبروں پر ردعمل آگیا
سابق اسپنر کا کہنا تھا کہ اگر وہ ہماری ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کی باضابطہ کوئی یقین دہانی نہیں کروائی البتہ جےشاہ بلامقابلہ آئی سی سی سربراہ منتخب ہونے کو اس سلسلے کی کڑی قرار دیا جارہا ہے۔