مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ آگیا
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے آنے کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجیو شکلا نے پیر کو بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کانپور ٹیسٹ کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومتی منظوری سے ہوگا تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹورز کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں، اگر حکومت نے اجازت دی تو ٹیم میگا ایونٹ کیلئے پاکستان جائے گی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز کپ؛ لائنز کے کپتان شاہین انجری کا شکار
واضح رہے کہ سال 2008 کے بعد سے بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ قومی ٹیم 2012-13 دو طرفہ سیریز اور 2023 ورلڈکپ کیلئے بھارت جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی میڈیا منفی خبریں پھیلانے لگا
دوسری جانب سیاسی کشیدگی کے باعث روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کیخلاف مدمقابل آتی ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کی شرکت کے حوالے سے نیا آپشن سامنے آگیا
یاد رہے کہ ایشیا کپ کا گزشتہ ایڈیشن بھی ہائبرڈ ماڈل کے مطابق کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے تھے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونا ہے جس کیلئے کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔