مقبول خبریں
چیمپئینز کپ؛ لائنز کے کپتان شاہین انجری کا شکار
چیمپئینز ون ڈے کپ کے پہلے پلے آف مرحلے کے اہم میچ سے قبل لائنز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔
گزشتہ روز ڈولفنز کے خلاف میچ میں لائنز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے گھنٹے پر چوٹ آئی تھی، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے تھے۔
کرکٹر کو بیٹنگ کے دوران رنز لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کیساتھ نا انصافی ہونے کا انکشاف
پلے آف مرحلے کے اہم میچ میں شرکت کا فیصلہ پی سی بی ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے، اگر فاسٹ بولر فٹ ہوئے تو انہیں مقابلہ کھیلنے دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: "بابراعظم کو کھلائیں گے باقی سب آؤٹ ہوجائیں گے”
رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی اب بہتری محسوس کررہے ہیں اور ٹیم فزیو کلیف ڈیکون بھی انکی نگرانی کررہے ہیں تاکہ انجری کی نوعیت مانیٹر کی جاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لائنز کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹرز اور فزیو شاہین کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔
دوسری جانب چیمپئینز کپ میں لائنز اور اسٹالینز کے درمیان ایلیمنیٹر میچ کل ہوگا۔