پیر، 15-جولائی،2024
( 09 محرم 1446 )
پیر، 15-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

چیمپئینز ٹرافی؛ عید پر بھی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کا کام جاری

19 جون, 2024 20:27

چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے سلسلے میں اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کا کام عید پر بھی جاری رہا۔

تعطیل کے باوجود چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نےقذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے 30 جون تک دفاتر گرانے کا کام مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا اور عید تعطیلات کے بعد مشینری اور مزدوروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور اضافی وسائل لگا کر کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کے ساتھ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل کریں گے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایف ڈبلیو او کے حکام نے بریفنگ دی، جنرل مینجر انفراسٹرکچر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top