مقبول خبریں
کِم کارڈیشین بننے کا جنون؛ 1 ملین ڈالر کی سرجریز نے خاتون کو بانجھ بنادیا
برازیل کی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے 1 ملین ڈالر کی کاسمیٹک سرجریز کروا کر خود بانجھ بنا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اسٹار کم کارڈیشین کی طرح نظر آنے کیلئے بزایلی انفلوئنسر نے کاسمیٹک سرجریز پر 1 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی اور خود کو بانجھ بنالیا۔
جینیفر پامپلونا نے کہا کہ مجھے کم کارڈیشین بہت پسند ہیں اور مجھے جنون تھا کہ میں اُن کی طرح نظر آؤں، اسی جنون میں متعدد سرجریز کروائیں، جس نے مجھے ماں بننے سے محروم کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: ‘انجینیئر نے ڈاکٹر بن کر کاسمیٹک سرجریز کرڈالیں’
جینیفر پامپلونا نامی برازیلین انفلوئنسر نے انکشاف کیا ہے کہ کاسمیٹک سرجریز مفید ہونے کے ساتھ نقصان دہ بھی ہیں انکے زیادہ استعمال نے مجھے بانجھ بنادیا ہے، میں نے ہمیشہ ماں بننے کا خواب دیکھا تھا لیکن بدقسمتی سے خود کو اس خواب سے دور کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: 15 سال میں محض ایک ڈالر کا کھانا کھا کر 3 گھر بنانے والی خاتون
اُنہوں نے کہا کہ میری صحت میں بہتری آرہی ہے لیکن میں اس وقت ذہنی طور پر شدید اذیت میں ہوں کیونکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ماں نہیں بن سکوں گی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز رکھنے والی برازیلین انفلوئنسر نے 17 کی عُمر میں اپنی پہلی کاسمیٹک سرجری کروائی تھی اور پھر وہ دیکھتے ہی دیکھتے سرجریز کی عادی ہوگئی تھیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram