بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار کی تصاویر والے نوٹ برآمد

30 ستمبر, 2024 15:26

بھارتی پولیس نے مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر والے کروڑوں روپے نوٹ برآمد کرلیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد پولیس نے ایک کروڑ 60 لاکھ کے بھارتی کرنسی نوٹ برآمد کیے جس کے بعد کرنسی نوٹوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں 500 روپے کے کرنسی نوٹوں پر مہاتما گاندھی کے بجائے انوپم کھیر کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے جب کہ نوٹوں پر ‘ریزرو بینک آف انڈیا’ کے بجائے ‘ریزول بینک آف انڈیا’ بھی درج ہے۔

مزید پڑھیں: حاملہ ہونے کے باوجود نامناسب ڈریسنگ؛ حبا تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے جعلی کرنسی نوٹوں کی ویڈیو انوپم کھیر کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں اداکار نے لکھا کہ 500 روپے کے نوٹ پر گاندھی جی کی تصویر کے بجائے میری تصویر؟ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anupam Kher (@anupampkher)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top