ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

حماس لچک کا مظاہرہ کرے، جنگ بندی معاہدے میں پیشرفت ہورہی ہے: بائیڈن

24 اگست, 2024 07:52

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حماس کو لچک کا إطاہرہ کرنا ہوگا، غزہ جنگ بندی مذاکرات منیں پیشرفت ہو رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بائیڈن نے قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے علیحدہ علیحدہ بات چیت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے مذاکرات میں لچک دکھانے کی اہمیت پر بات چیت کی۔

مصری ہم منصب سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حماس کو لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا، جنگ بندی معاہدے میں پیشرفت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ؛ حماس، اسلامی جہاد نے بھی شرط رکھ دی

اس کے علاوہ جو بائیڈن نے قطر کے امیر سے بھی ٹیلیفونک بات چیت کرکے غزہ اور علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top