بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

حزب اللہ نے بدلے کیلئے اسرائیل پر راکٹس، میزائل حملوں کی بارش کردی

28 ستمبر, 2024 17:18

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی شہروں پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رات گئے اسرائیل نے بیروت کے جنوبی علاقے میں بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے جبکہ 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تھی۔

بیروت میں شدید بمباری کے بعد حزب اللہ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے صہیونی شہروں اور قصبوں پر سینکڑوں میں میزائل اور راکٹس حملے داغے تھے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم نے حزب اللہ کے کئی حملے فضا میں ہی ناکام بنادیے تھے۔

مزید پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کے حالیہ لبنان حملوں پر اہم پیغام جاری کر دیا

دوسری جانب بیروت حملے میں قابض اسرائیلی فوج نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top