ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

بنگلادیش نے پاکستان کو تاریخی شکست دیکر پہلی بار وائٹ واش کر دیا

03 ستمبر, 2024 14:41

راولپنڈی: بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو تاریخی شکست دیکر پہلی بار وائٹ واش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر سیریز میں 2 صفر سے وائٹ واش کر دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی ہوم سرزمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 بنگلا دیش نے دونوں میچز باآسانی جیتے، دوسرے ٹیسٹ میں بارش اور خراب روشنی کے باعث چوتھے دن کا کھیل جلد ختم کردیا گیا تھا اور آج مہمان ٹیم نے اپنی اننگز 42 رنز سے آگے بڑھائی۔

اس ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا پھر دوسرے دن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top