بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

26 ستمبر, 2024 17:00

قتل کے مقدمے اور فراڈ کیس میں ملوث ہونے کے بعد سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی20 اور ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا ہے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنلز میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

کانپور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل شکیب الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال جون میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں وہ اس فارمیٹ میں بنگلادیش کے لیے اپنا آخری میچ کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب پر فراڈ کیس کا الزام، جرمانہ عائد

شکیب نے بتایا کہ اکتوبر میں ڈھاکا میں جنوبی افریقا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا، ٹی20 کے بعد وہ اس فارمیٹ سے بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔

اس کے علاوہ شکیب الحسن نے یہ بھی تصدیق کی کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top