مقبول خبریں
بلوچستان: دہشتگرد حملوں میں 11 افراد شہید، ریلوے پُل دھماکے سے تباہ
بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید جب کہ پُل دھماکے سے ایک شخص جان سے گیا۔
قلات میں گزشتہ رات قومی شاہراہ اور دیگر مقامات پر دہشت گردوں نے حملے کئے اور دوران فائرنگ سے 10 افراد جان سے گئے، جاں بحق افراد میں پولیس کا سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری شامل ہیں۔
دہشت گردوں نے گزشتہ رات مستونگ میں لیویز تھانے پر بھی حملہ کیا، ۔جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے جب کہ فرار سے پہلے مسلح افراد نے تھانے میں موجود گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور ریکارڈ جلا دیا۔
اس کے علاوہ بولان میں نامعلوم ملزمان نے ریلوے پل دھماکے سے تباہ کردیا۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسزا ور قانون نافظ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کردیا گیا
حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں اب تک 12 دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔