بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

برطانیہ سفر کرنے والے افراد کیلئے بُری خبر

17 ستمبر, 2024 14:37

اگلسے سال سے برطانیہ کا سفر اب اتنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ برطانوی حکومت یورپی مسافروں کے لئے اگلے سال تک ایک نیا سفری اصول نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے شہریوں کے لیے یہ سفری ضابطہ برطانیہ کا دورہ کرنے والے مسافروں کے لیے قدرے مشکل بنا دے گا۔

یورپی یونین شہریوں کو اس وقت برطانیہ کا سفر کرنے کے لیے ویزا اور فیس کی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم یہ سفری مراعات اپریل 2025 تک ختم ہو جائیں گی۔

برطانوی حکومت کے ایک حالیہ اعلان کے مطابق ویزا کے بغیر سفر کرنے والے یورپی شہریوں کو ملک میں داخل ہونے کے لئے 10 پاؤنڈ رعایت فیس ادا کرنا ہوگی۔

نئے قانون کا مقصد الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) اسکیم کے ساتھ برطانیہ کو اپنے سرحدی اور امیگریشن نظام کو ڈیجیٹل بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ہوائی جہاز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر کیوں اڑتے ہیں؟

ہوائی جہاز سے سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر

برطانوی وزیر داخلہ یویٹ کوپر کی جانب سے اعلان کردہ منصوبے کے مطابق نان ریفنڈایبل فیس کا اطلاق برطانیہ آنے والے تمام زائرین بشمول بچوں پر ہوگا۔

اس وقت بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو برطانیہ میں داخلے سے قبل ای ٹی اے کے لیے درخواست دینا لازمی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top