مقبول خبریں
عاطف اسلم کے ہم آواز ڈاکٹر کی دھوم مچ گئی! کون ہے؟
پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے منفرد گانوں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے معروف گلوکار عاطف اسلم کے ہم آواز کو سُن کے مداح حیران رہ گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سرمد سلمان نامی پاکستانی نوجوان نے سب کو چونکا ڈالا ہے اور اس کی وجہ شہرت آواز بنی ہے جو گلوکار عاطف اسلم سے بلکل ملتی جلتی ہے۔
عاطف اسلم کے گانے کو اگر سرمد سلمان نامی شخص گنگائے تو مداحوں کیلئے ایک لمحے آواز پہنچاننا نہ ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیں: ہانیہ کی اداکاری یا کچھ اور! صحافی انٹرویو کیلئے کیوں بیتاب
سرمد سلمان نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ بچوں کے ڈاکٹر ہیں لیکن انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بائیو میں ڈاکر کے علاوہ خود کو آرٹسٹ بھی لکھا ہے۔
مزید پڑھیں: اہلیہ کیلئے 15 لاکھ کا گفٹ، ڈکی بھائی مشکل میں پھنس گئے
سرمد سلمان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انکی گلوکاری کی متعدد ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں جن میں نہ صرف انکی آواز عاطف اسلم جیسی لگ رہی ہے بلکہ انکا لُک بھی عاطف اسلم جیسا ہی ہے۔
سرمد سلمان کی گانا گاتی ویڈیوز پر ان کے دوست و احباب کے علاوہ عام سوشل میڈیا صارفین بھی عاطف اسلم کو مینشن کرتے نظر آتے ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram