بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

12 ستمبر, 2024 16:56

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان نے چین کو شکست دیکر ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے چین کو 1-5 کے بڑے مارجن سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح سمیٹی۔

گرین شرٹس کی جانب سے ندیم احمد اور حنان شاہد نے 2، 2 گول اسکور کیے جبکہ حریف ٹیم جو جیشنگ نے گول کیا تاہم ٹیم کو فتح دلوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

قومی ٹیم ایونٹ میں 4 میچز میں 2 فتوحات اور 2 ڈرا میچز کیساتھ ناقابلِ شکست ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم ایونٹ میں ابتدائی دو میچز ڈرا کیے تھے جبکہ جاپان کو 1-2 اور چین کو 1-5 سے ہراکر ٹورنامنٹ میں فتوحات حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں 14 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف میدان میں اُترے گی، دونوں ٹیمیں ابتک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top