مقبول خبریں
ارشد ندیم کو ملازمت میں ترقی نہیں مل سکتی، مگر کیوں؟
لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) نے پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 19ویں گریڈ میں ترقی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکو اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹرز نے قومی ہیرو اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 18ویں سے 19ویں گریڈ میں ترقی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رولز کے مطابق ایک کھلاڑی کو زیادہ سے زیادہ 18 گریڈ میں ترقی مل سکتی ہے، ارشد ندیم کو ترقی دینے کیلئے ہمیں رولز میں ترمیم کرنا پڑے گی۔
مزید پڑھیں: باکسر عامر خان ملین پاؤنڈز ڈوبنے پر شادی ہال ‘فروخت’ پر لگادیا
ارشد ندیم کے گریڈ کو بڑھانے کی سمری واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (واپڈا) اسپورٹس بورڈ کو بھیجی جائے گی۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا۔