ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

ارب پتی بزنس مین نے یوٹیوبر کو قیمتی تحفہ دیکر حیران کر دیا

03 ستمبر, 2024 13:16

چیئرمین لولو گروپ ایم اے یوسف علی نے اپنے ایک مداح کو ایک خصوصی تحفے کے طور پر ایک راڈو گھڑی دے کر حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر ایفن ایم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک دل کش ویڈیو میں ارب پتی بزنس مین سے ملاقات کے لمحات کو دکھایا گیا ہے اور تحفہ وصول کرنے سے قبل ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ہے۔

ارب پتی بزنس مین نے یوٹیوبر کو قیمتی تحفہ دیکر حیران کر دیا

ویڈیو میں ایفن ایم کو لولو گروپ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں چیئرمین ایم اے یوسف علی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور خوشگوار بات چیت میں مشغول رہے۔

 ایک مہربانی کے طور پر چیئرمین ایم اے یوسف علی نے ایفن کو ایک پرتعیش راڈو گھڑی پیش کی۔ راڈو ویب سائٹ کے مطابق اس گھڑی کی قیمت بھارتی 2 لاکھ روپے ( پاکستانی روپوں میں 6لاکھ کے قریب) تک ہوسکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top