ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

ایپل تجزیہ کار نے فولڈ ایبل آئی فون کی آمد کا بتا دیا

03 اگست, 2024 16:37

اگر آپ ایپل کے صارف ہیں اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی سے فولڈ ایبل فون کے منتظر ہیں تو آپ کو تھوڑا اور انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایپل کے تجزیہ کار جیف پو کا کہنا ہے کہ رینڈرز میں متعدد نمائشیں کرنے کے باوجود، فولڈ ایبل فون اس سال یا اگلے سال بھی حقیقت بننے سے بہت دور ہے۔ مذکورہ کمپنی ڈیوائس کی پائیداری کے بارے میں فکر مند ہے جو تاخیر کا سبب بن رہی ہے۔

مزید پڑھیں:آئی فون سستے ہوگئے! نئی قیمتوں میں حیران کن کمی

ہیتونگ سیکیورٹیز کی نئی رپورٹ کے مطابق وی 68 نامی یہ ڈیوائس 2026 تک نہیں آئے گی۔ پی یو کے مطابق ایپل 2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران فولڈ ایبل آئی پیڈ / میک ہائبرڈ کو پہلے جاری کرے گا۔

دوسرا فولڈ ایبل، جو آن لائن گردش کررہا ہے،ایم 5 سے چلنے والا آئی پیڈ / میک ہائبرڈ ہے جس کو مکمل طور پر کھولنے پر 20.3 انچ کا اندرونی ڈسپلے ہے۔

گزشتہ ماہ ایپل کو زیادہ پائیدار گلاس پینل کی تخلیق کے لئے "پائیدار فولڈنگ ڈسپلے کے ساتھ الیکٹرانک ڈیوائسز” کے عنوان سے پیٹنٹ سے نوازا گیا تھا۔

اس سال کے اوائل میں کمپنی نے مبینہ طور پر دو مختلف آئی فون پروٹو ٹائپ بنائے تھے۔ ایک گلیکسی زیڈ فولڈ لائن کی طرح کتابی طرز کا آئی فون فولڈ ایبل تھا ، اور دوسرا گلیکسی زیڈ فلپ سیریز سے ملتا جلتا کلیم شیل آئی فون تھا۔

دونوں حریف ماڈل بے حد مقبول ہیں اور فی الحال مارکیٹ کی قیادت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مئی میں بتایا گیا تھا کہ ایپل نے فولڈ ایبل ڈسپلے کے لیے سام سنگ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top