پیر، 15-جولائی،2024
( 09 محرم 1446 )
پیر، 15-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

ناقص پرفارمنس؛ کھلاڑی قوم سے معافی مانگیں! احمد شہزاد کا مطالبہ

19 جون, 2024 19:17

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بھی حارث رؤف کیساتھ بدتمیزی کے واقعہ پر مذمت کرتے ہوئے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی دیکھانے پر کھلاڑیوں سے معذرت کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جہاں ہم حارث رؤف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مکمل مذمت کرتے ہیں وہیں یہ بات بھی اہم ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے حارث کو سپورٹ کرنے کیلئے جو پوسٹس لگائی گئی ہیں وہ ورلڈکپ میں ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے شائقین سے معذرت کے طور پر ہونی چاہیے تھیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اچھا ہوتا اگر یہ کھلاڑی قوم سے معافی مانگتے، اگر یہ کھلاڑی شرمندہ ہوتے اور یہ کھلاڑی امریکا، انگلینڈ یا دبئی میں چھٹیاں گزارنے کی بجائے پاکستان واپس آ جاتے’۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)

احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ ‘کھلاڑیوں کی ان پوسٹس سے بیانیہ نہیں بدلنا چاہیے اور شائقین کو کھلاڑیوں کی خراب پرفارمنس کا جواب ملنا چاہیے’۔

اُنہوں نے لکھا کہ ‘احتساب اب بہت ضروری ہے، کھلاڑیوں کے ایک ہی گروپ نے پچھلے 5 سالوں میں ہمارے ملک کیلئے کچھ نہیں جیتا اور پاکستان کی اجتماعی کامیابی کو ترجیح دینے کے بجائے ذاتی سنگ میل کو ترجیح دیتے رہے’۔

مزید پڑھیں: حارث رؤف امریکا میں مداح سے لڑپڑے، ویڈیو وائرل

قبل ازیں گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اہلیہ کیساتھ ہوٹل کی جانب جا رہے تھے کہ اسی دوران مداح کے ساتھ ان کی خوب تلخ کلامی ہوگئی۔

مداح کی جانب سے کرکٹر کو کچھ نامناسب الفاظ کہے گئے تھے جسے وہ برادشت نہ کر سکے اور اسے مارنے کیلئے بھاگے پر وہاں موجود دیگر لوگوں نے انہیں روک لیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top