ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

باکسر عامر خان ملین پاؤنڈز ڈوبنے پر شادی ہال ‘فروخت’ پر لگادیا

23 اگست, 2024 16:54

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملین پاونڈز ڈوبنے پر اپنا شادی ہال فروخت پر لگادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسر عامر خان نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنا شادی ہال 12.5 ملین پاونڈز میں فروخت کر رہا ہوں، 4 منزلہ ہال میں 3 فلور جبکہ تقریبات کیلئے ایک چھت بھی موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس شادی ہال میں سامنے اور پیچھے پارکنگ بھی دستیاب ہیں جہاں تقریباً 200 سے زائد گاڑیاں پارک کی جاسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا نیرج چوپڑا بھارتی اسٹار شوٹر منو بھاکر سے شادی کر رہے ہیں؟

عامر خان کا لگژری ویڈنگ وینیو انگلینڈ کے شہر بولٹن میں واقع ہے جسے انہوں نے 11.5 ملین پاونڈز میں خریدا تھا۔

ویڈنگ وینیو میں 3 ماہ قبل پہلی مرتبہ شادی کی تقریب ہوئی تھی تاہم مناسب جگہ پر نہ ہونے اور کوڑا کرکٹ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اپنے طرف متوجہ نہیں کرسکا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top