مقبول خبریں
حماد اظہر کیساتھ مبینہ شادی؛ اینکر افواہوں پر بول اٹھیں
معروف اینکر پرسن شفا یوسفزئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حماد اظہر کیساتھ مبینہ شادی کی افواہوں پر بول اٹھیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے زیر گردش افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے شادی کی خبروں کو بےبنیاد قرار دیدیا۔
انہوں نے لکھا کہ محترم حضرات، واضح کر دوں کہ میں نے کسی سے شادی نہیں کی! تاہم سوشل میڈیا پر جو مہم میرے خلاف چلائی جارہی ہے، جو مجھے یاد دلارہی ہے کہ پاکستان جیسے مردانہ حاکمیت والے معاشرے میں ایک عورت کس قدر غیر محفوظ ہے اور ہمیشہ اپنی موجودگی کا جواز پیش کرتی رہتی ہے!۔
مزید پڑھیں: کیا پی ٹی آئی رہنما نے نیوز اینکر شفا یوسفزئی سے شادی کرلی؟
میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کرتی ہوں کہ اس بے بنیاد مواد کو حذف کریں اور تمام معزز مرد و خواتین سے گزارش ہے کہ اس غیر ضروری مہم کا حصہ بننے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے برطانیہ کی سیاست میں قدم رکھ دیا
انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر صحافی نجم الحسن باجوہ دعویٰ کیا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے نیوز کاسٹر کیساتھ دوسری شادی کرلی ہے، بعدازاں خبر وائرل ہوگئی تھی۔