ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی

14 جون, 2024 12:15

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ نے احمد فرہاد کیس کی سماعت کے  دوران کہنا تھا کہ عدالتی نظام کی خرابی کی وجہ سے احمد فرہاد کو سزا بھگتنی پڑی۔

عدالت نے کہا کہ آج کل کے جج بھی سیاستدانوں کی طرح میڈیا کو دیکھتے ہیں میڈیا پر میری خبر چلی ہے کہ نہیں،  پھر تاثر دیا جاتا ہے آزاد کشمیر کا عدالتی نظام مضحکہ خیز ہے، یہ ایک چھوٹی سی ریاست ہے جہاں کا اپنا عدالتی نظام ہے۔

چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے احمد فرہاد کی فیملی کو تنبیہہ کی کہ آپ اپنے شوہر کو سمجھائیں کہ وہ بے شک اپنی شاعری کے ذریعے جذبات کا اظہار کرے لیکن صحافت نہ کرے۔

بعد ازاں عدالت عالیہ نے دو لاکھ مچلکے کے عوض احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت برخاست کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: 

شاعر احمد فرہاد کی ہتھکڑیوں میں پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی

‘یہ ظلم کا ایک سلسلہ اور روز کا کام ہے’، احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست نمٹادی گئی

واضح رہے کہ  احمد فرہاد مئی میں  اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست دائر کیے جانے کے بعد آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top