مقبول خبریں
پاكستان كے بعد ایكس كو ایك اور ملك میں بندش كا سامنا
پاكستان كے بعد ایكس (سابقہ ٹویٹر) كو اب برازیل میں بھی بندش كا سامنا ہوگیا۔
غیر ملكی میڈیا رپورٹس كے مطابق ایلون مسک كے ٹویٹر کا کنٹرول سمبھالنے كے بعد ایكس كو متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پہلے اسے پاکستان میں بلاک کیا گیا تھا اور اب برازیل میں بھی اسی طرح کی بندش كا سامنا ہے۔
برازیل کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر کے مطابق ایک جج کے حکم کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایكس تک رسائی معطل کر رہا ہے۔ عدالت نے جمعرات کی شام برازیل میں قانونی نمائندے کے نام کا اعلان کرنے کی ڈیڈ لائن ختم کر دی تھی جس کی وجہ سے یہ معطلی شروع ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں:
تاہم ایلون مسک نے اپنے دفاع میں دلیل دی کہ سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزینڈر ڈی موریس بلاجواز سنسرشپ نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا كہ وہ برازیل میں سچائی کے #1 ماخذ کو بند کر رہے ہیں۔
جج کا فیصلہ ایکس کو اپنی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ پسندیدہ مارکیٹوں میں سے ایک سے محروم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
برازیل میں جمعے کی رات تک یہ رسائی برقرار رہی، حالانکہ کچھ برازیلیوں نے دوسرے پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیا کہ ایکس تک ان کی رسائی پہلے ہی بلاک کی جا رہی ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے ‘یو او ایل’ کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ آدھی رات (ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق3 بجے) سے رسائی بند کرنا شروع کر دیں گے۔
اس جھگڑے کی وجہ سے رواں ہفتے برازیل میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی اسٹار لنک کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ اسٹار لنک مسک کی زیر قیادت راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کا ایک یونٹ ہے۔