مقبول خبریں
افغان خواتین کا طالبان کیخلاف انوکھا احتجاج، ویڈیوز وائرل
افغان خواتین نے طالبان کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف بلآخر آواز بلند کرلی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
خواتین کو عوامی مقامات پر اونچی آواز میں بات کرنے سے روکنے پر افغان خواتین طالبان کے نئے قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز آن لائن پوسٹ کر رہی ہیں۔
افغان خواتین نے طالبان کے تازہ ترین کالے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گانے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے آن لائن احتجاج کا آغاز کیا ہے۔
27 اگست 2024 کو عائد کی گئی نئی پابندیوں کے تحت خواتین کو عوامی مقامات پر خاموش رہنے اور اپنے چہرے اور جسم کو چھپانے کی ضرورت ہے، جس سے ان کی بنیادی آزادیاں مزید چھین لی گئی ہیں۔
افغانستان کے اندر اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والی خواتین آزادی کے لیے اپنی جدوجہد کے بارے میں گا کر ان قوانین کو چیلنج کر رہی ہیں۔
ایک ویڈیو میں ایک خاتون اپنے چہرے اور جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کر گاتی ہے اور طالبان کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں پر افسوس کا اظہار کرتی ہے، افغان حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی خواتین کو خاموش کرکے انہیں گھروں تک محدود کر دیا ہے۔
افغان خواتین کی اس تحریک نے جنوبی ایشیا اور یورپ بھر میں مقبولیت حاصل کی اور خواتین طالبان کی جابر انہ حکومت کے خلاف اپنی آواز کا استعمال کر رہی ہیں۔