مقبول خبریں
افغان دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکا
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔
ترجمان عبدالمتین قنی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو فون پر بتایا کہ دھماکہ دارالامان کے جنوب مغربی علاقے میں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا دارالامان جانے والے چار قلعہ روڈ پر افغانستان کے پبلک پراسیکیوٹر کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
دارالامان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں اب تک کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ دارالامان افغانستان کا ایک علاقہ جو کابل شہر کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔