جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

فیض حمید کیخلاف ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی شروع کی گئی، ترجمان

05 ستمبر, 2024 10:26

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی پر فیض حمید کیخلاف کارروائی شروع کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  8 ماہ میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف 32 ہزار 173 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں آپریشنز کے دوران 90 خوارج کو واصل جہنم کیا گیا، جب سے افغانستان میں حکومت آئی ہے فتنہ الخوارج اور دہشتگردوں کی سہولتکاری بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 ماہ میں 193 بہادر افسران اور جوانو نے جام شہادت نوش کیا پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں دہشتگردوں کی عملداری ہو۔

مزید پڑھیں:حافظ نعیم نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کیا جواب دیا؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 25 اور 26 اگست کی رات بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ بلوچستان میں احساس محرومی اور ریاستی جبر کا تاثر پایا جاتاہے۔

قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج کسی سیاسی سوچ ،ایک گروپ ،ایک پارٹی کو لیکر نہیں چل رہی ، فوج ہمیشہ پاکستان کی ترقی کو لیکر چلی ہے کبھی نہیں ہچکچائی، عوامی کی فلاح و بہبود کا کام ہم کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ 9مئی سےمتعلق فوج کامؤقف واضح ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 5 اگست کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج کے افسر،جوان ملک کے اشرافیہ نہیں ، فوج کے افسر ،جوان وہ گلدستہ ہیں جن کاتعلق غریب طبقےسے ہے، مسلح افواج کے جوان اور افسران کیلئے سب سے قیمتی پاکستان کےعوام ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top