منگل، 23-اپریل،2024
( 13 شوال 1445 )
منگل، 23-اپریل،2024

EN

ایسی جگہ جہاں سحری و افطار کے تین مختلف اوقات ہیں

29 مارچ, 2024 19:22

اس وقت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا مقدس ماہ جاری ہے اور ایک ایسی جگہ کا نام سُن کر آپ حیران ہو جائیں گے جہاں لوگ تین مختلف اوقات میں سحر اور افطار کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے،  دنیا بھر میں مسلمان اس ماہ مبارک میں فرض کیے گئے روزے رکھ کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک اور شہروں میں ٹائم زون اور طلوع و غروب آفتاب کے اوقات میں تبدیلی کی وجہ سے سحر اور افطار کے اوقات میں فرق ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسی جگہ یا عمارت بھی موجود ہے جو ایک ہی خطہ زمین پر قائم ہے لیکن اس میں مقیم افراد تین مختلف اوقات میں سحری اور افطاری کرتے ہیں۔

یہ عمارت دنیا کی سب سے بلند اور دبئی میں واقعہ برج خلیفہ ہے جہاں کے رہائشی تین مختلف اوقات میں سحری اور روزہ افطار کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برج خلیفہ میں رہائش پذیر 12 ہزار افراد  ٹاور کی اونچائی کے باعث مختلف اوقات میں سحری اور افطاری کرتے ہیں۔

اوقات کا فرق زمین کے قریب منزلوں اور بہت اونچی منزلوں کے رہائشیوں کے درمیان وقت میں فرق کی وجہ سے ہوتا ہے۔

محکمہ اسلامی امور نے برج خلیفہ کی 160 سے زائد منزلوں میں رہنے والے والوں کے لیے جو ہدایات جاری کی ہیں جس کے کے مطابق 80 ویں منزل سے 150 ویں منزل تک کے رہائشی افطاری 2 منٹ تاخیر سے اور سحری 2 منٹ جلدی ختم کرتے ہیں۔

اسی طرح  150 ویں منزل اور اس سے اوپر کے رہائشیوں کے لیے مغرب کی نماز کی اذان 3 منٹ تاخیر سے دی جاتی ہے  جبکہ ان کی سحری کا وقت بھی 3 منٹ پہلے ختم ہو جاتا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top