اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

امیتابھ، ابھیشیک کے بعد ایشوریا اور ارادھیا بچن بھی کورونا کا شکار

12 جولائی, 2020 18:36

ممبئی: امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے بعد ایشوریا رائے بچن بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی وزیر اعظم کے مشورے پر سب سے پہلے عمل کرنے والی اور اپنی دکییہ نوسی سوچ پر بچن فیملی کو سو شل میڈیا کے صارفین کی طرف سے نشانہ بھی بنایا گیا، جس کے بعد امیتابھ بچن نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ بھی کردیا تھا۔

گزشتہ روز بالی ووڈ ورسٹائل اداکار امیتابھ بچن اور اُن کے بیٹے ابھیشیک بچن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد اُن دونوں کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے کورونا ٹیسٹ کے بعد اُن کے اہل خانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹس کل رات آئی۔

رپورٹس کے بعد بھارتی فلم اسٹار ایشوریا رائے بچن اور اُن کی بیٹی ارادھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ اُن کی ساس یعنی امیتابھ بچن کی اہلیہ اور ابھیشیک بچن کی والدہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top