مقبول خبریں
70 سالہ معمر خاتون زیادتی کے بعد قتل
بھارت میں ایک 70 معمر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ ملزم منصور شیخ مقتولہ کو ضلع اوسا میں اپنے گاؤں بھیٹا میں اپنے ساتھ لے گیا۔
یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب مشتبہ شخص کے پڑوسیوں نے پولیس کو منصور کے گھر سے بدبو آنے کی اطلاع دی۔
مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ منصور شیخ نے مقتول کی لاش کو دو دن تک اپنے گھر میں چھپایا اور اس کے ساتھ رہتا رہا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا کہ ملزم ذہنی طور پر بیمار شخص تھا جسے اس کی والدہ اور بیوی نے چھوڑ دیا تھا۔
مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔