بدھ، 22-جنوری،2025
منگل 1446/07/21هـ (21-01-2025م)

پی آئی اے، باکمال سروس سے مسافر بلبلا اٹھے

08 اگست, 2018 13:07

پیرس سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 750 کا اے سی سسٹم خرابی سے مسافروں کی حالت غیر ہوگئی جبکہ طیارے میں نومولود بچہ اچانک بیہوش ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرس سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے750کے اے سی سسٹم میں خراب ہوگیا تھا ۔

پیرس ایئرپورٹ پرجہاز کے دروازے بند کردیئے گئے، شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے مسافر بلبلا اٹھے۔ اس طیارے میں تین سو نوے سے زائد مسافر سوار تھے۔

اے سی سسٹم کام نہ کرنے کی وجہ سے طیارے میں نومولود بچہ اچانک بیہوش ہوگیا، نومولود بچے کے بیہوش ہونے پر بچے کی ماں چیخنے چلانے لگی،
خاتون کی جانب سے بار بار دروازہ کھلوانے کی التجا ء کی گئی، جس کی وہڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس موقع پر پی آئی اے کا عملہ تماشہ دیکھتا رہا اور مسافروں کے شور شرابے کے باوجود عملہ جہاز کا دروازہ کھولنے میں بری طرح ناکام رہا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ میلان سے پیرس تاخیر سے پہنچا تھا جس کی وجہ سے اس کو اسلام آباد اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی
پیرس میں پی آئی اے کی انتظامیہ مبینہ غفلت کے باعث طیارے میں دو اے سی وین کے بجائے گراونڈ میں ایک اے سی وین لگائی گئی تھی جو کہ ناکافی ہے۔

طیارے میں مسافروں کے شور شرابہ کرنے پر کپتان نے اے ٹی سی سے ہنگامی بنیادوں پر اڑان بھرنے کی اجاز ت طلب کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top