مقبول خبریں
ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
![ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی](https://urdu.gtvnewshd.com/wp-content/uploads/2018/08/rsz_rape-1.jpg)
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے پارک کی سیکورٹی پر تعنیات گارڈ اور سی ڈی اے حکام کی مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ اس حوالے سے چیف جسٹس نے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں سیکورٹی پرتعینات سی ڈی اے ملازمین اور گارڈ کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تھانہ مارگلہ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ پارک میں ملازمین کی جانب سے اس پر لڑکے کے ساتھ. غیر اخلاقی حرکات کا الزام لگا کر ڑرانے کی کوشش کی گئی اور کہا گیاکہ اسے پولیس کے حوالے کیا جا ئے گا ۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے 2ہزار روپے رشوت لیکر جنگل کے راستے سے باہر جانے کا کہا جہاں پارک ملازم نےسی ڈی اے ملازمین کے ساتھ ملکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مالی شیراز کیانی اور سیکیورٹی گارڈ مراد خان نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سوموار کو رپورٹ طلب کر لی گئی۔