مقبول خبریں
امریکا میں43 ویں ٹوئنز ڈے فیسٹیول
امریکی ریاست اوہائیو کے قصبے ٹوئنز برگ میں43ویں سالانہ ٹوئنز ڈے فیسٹیول(جڑواں افراد کے میلے)کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں جڑواں افرادنے شرکت کی۔
دنیا کے سب سے بڑے ٹوئنزفیسٹیول کی حیثیت رکھنے والے اس انوکھے میلے میں ٹوئنز کیساتھ ساتھ ٹرپلٹس،کواڈرپلٹس اور بیک وقت پیدا ہونے والے کئی بچوں اور بڑوں کی جوڑیاں بھی موجود تھیں۔
رواں سال ہونے والے اس میلے میں ہزاروں جڑواں افراد کی جوڑیوں نے شرکت کی جو ناصرف ایک جیسی حرکات کرتے نظر آئے بلکہ انہوں نے اپنی جوڑی کو نمایاں رکھنے کے لیے ایک جیسے ملبوسات بھی زیبِ تن کر رکھے تھے۔
اس دن کا باقائدہ آغاز 1976 میں کیا گیا تھا جس میں اُس وقت دس سے بھی کم جوڑوں نے شرکت کی تھی۔