مقبول خبریں
ایران اقتصادی پابندیوں میں رہتے ہوئے مذاکرات نہیں کرسکتا
تہران : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات سے تنازع کا حل چاہتے ہیں
ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے دست برداری کا اعلان کیا گیا اس کے بعد سے ہی ان پر بھروسہ اور اعتماد نہیں رہا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایک شخص کے ہاتھ میں چاقو ہو اور وہ چاقو کے ہمراہ مذاکرات کرنا چاہے تو یہ ممکن نہیں، پہلے اسے چاقو اپنی جیب رکھنا ہوگا
یران نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ہے، مگر موجودہ جو حالات ہیں ایسے میں بات چیت ممکن نہیں ہے، امریکا کو اپنے فیصلوں سے پیچھے ہٹنا ہوگا، ایران ہمیشہ سے سفارت کاری کا حامی رہا ہے۔
آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے ہیں، آج رات 12 بجے کے بعد اقتصادی شعبے پر پابندیوں کا اطلاق ہوجائے گا، 5 نومبر کو توانائی اور تیل کی صنعتوں پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔